ہارے ہوے لشکر کا جیتا ہوا سپاہی ۔۔ افتخار چاچا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے، ویڈیو

ہماری ویب  |  May 08, 2023

افتخار چاچا میں بھی ساری خوبیاں مصباح الحق والی ہیں، ہارا ہوا میچ جیت کی پوزیشن پر لاکر آخر میں ہار جاتا ہے، چاچا افتخار اب اتنی جلدی کیا تھی، حارث سنگل لیتا آپ کیلئے، جب ہو جاتی ہے ساری ٹیم بیکار۔۔ تب آتا ہے چاچا افتخار، چاچا لڑگیا۔

پاکستان اتوار کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میں میں شکست سے دوچار ہوکر پہلی پوزیشن سے بھی محروم ہوگیا۔ اس میچ میں پاکستان کو جیتنے کیلئے 300رنز کا ہدف ملا تھا لیکن ابتدائی میچز کی طرح اس بار فخرزمان کے بلے سے رنز نکلے نہ بابر اپنے سوویں میچ کو یاد گار بناسکے۔ صرف چاچا افتخار اکیلے کیویز سے لڑتے رہے۔

پاکستان نے کیویز کو اپنی سرزمین پر بلاکر ایسا مارا کہ پہلے 4 میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا لیکن یہ خوشی صرف دو دن ہی رہی۔ پاکستان کیلئے پہلی پوزیشن پر قبضہ قائم رکھنے کیلئے آخری میچ جیتنا ضروری تھا لیکن وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو 300 کا ہدف دیا جو اس سیریز میں پاکستان پہلے باآسانی حاصل کرچکا تھا لیکن اس میچ میں چاچا افتخار کے علاوہ کوئی بلے باز نہ چل سکا، بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان نے اس میچ میں قوم کو بری طرح مایوس کیا۔

شان مسعود کو دیکھ کر شائقین پرچی پرچی کا شور مچاتے رہے لیکن مجال ہے جو شان مسعود نہ اپنے بلے سے شائقین کو غلط ثابت کرنی کی کوشش بھی کی ہو۔

اس میچ کی خاص بات چاچا افتخار کی ایک اور خوبصورت اننگ تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف ہی چند روز پہلے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں طوفانی اننگ کھیلی تھی لیکن اُس میچ میں بھی پاکستان ہار گیا تھا اور کل کا میچ بھی ہار گیا۔

کراچی کی گرمی میں اتوار کو چاچا افتخار کا پارہ بھی ہائی رہا۔ چاچا افتخار نے اس میچ میں 72 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور آخر تک ڈٹے رہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے چاچا افتخار کی اس اننگ پر دلچسپ تبصرے کئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ کرکٹ کی ہسٹری میں چاچا جی کا نام سنہری حروف میں لکھا جانا چاہیے۔

ایک مایوس شائق نے لکھا کہ کوئی حال نہیں چاچا افتخار نے کوشش تو بہت کی مگر جیت نہیں سکے۔ کراچی میں میچ کے دوران شائقین یہ نعرے بھی لگاتے رہے تیرا چاچا میرا چاچا افتی چاچا۔

ایک سپورٹر نے لکھا کہ چاچا افتی کو بھیجنے والے بھائی کو لاکھوں سلام۔ میچ کے آخری لمحات میں صارف ایسے دوسروں کو حوصلہ دیتے رہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ افتی چاچا ابھی باقی ہیں۔

ہمارے بزرگوں نے 1947 کو بھی ہمیں انڈیا سے بچایا تھا ہمارے بزرگ آج کا میچ بھی جیتوائیں گے۔ افتی چاچا ۔ کم آن۔ جب ہو جاتی ہے ساری ٹیم بیکار۔۔ تب آتا ہے چاچا افتخار۔ چاچا لڑگیا۔ چھا گیا ساڈا افتی چاچا۔۔ میچ ہارنے کے بعد ایک ناراض صارف نے کہا کہ افتخار چاچا میں بھی ساری خوبیاں مصباح الحق والی ہیں۔ ہارا ہوا میچ جیت کی پوزیشن پرلاکر آخر میں ہار جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More