ہم نیوز | May 08, 2023
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
وہ اس سے قبل بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ فرائض انجام دے رہی تھیں۔
آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری دی۔
جسٹس مسرت ہلالی پشاور ہائی کورٹ کی سینئر ترین جج ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون جج ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More