جس جس نے توہین عدالت کی ہے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، فواد چودھری

ہم نیوز  |  May 08, 2023

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے متعلق سماعت پر کہاکہ جس جس نے توہین عدالت کی ہے اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی کہ فل کورٹ بنایا جائے،عدالت نے جو سوالات حکومت سے کیے،اُن کے پاس جواب نہیں تھے۔

حکومت کے عدالت اور میڈیا پر بیانات پر تضاد ہے،عدالتوں کو بند کرنے سے حکومت نہیں چل سکے گی،حکومت کی جانب سے معاملات کو الجھایا جارہا ہے۔

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہے،اس حکومت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی صورتحال آپ کے سامنے ہے۔

مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام کویہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے حکمران خود چن سکیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 75فیصد آبادی نامزد حکومت کے انڈر ہے جو غیرآئینی ہے،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے رہنماخودکہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں،الیکشن ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More