مجھے شرمندگی ہوتی ہے کیونکہ ۔۔ افتخار احمد کی عمر کا مذاق اڑانے سے متعلق بابر اعظم نے کیا انکشاف کر دیا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  May 08, 2023

پاکستان پانچواں ون ڈے نیوزی لینڈ سے ہار گیا اور پہلی پوزین بھی ہاتھ سے گئی مگر اس آخری میچ میں افتخار احمد( چاچا) نے سب کے دل جیت لیے۔ کسی بھی کیوی باؤلر کو نہ بخشا اور سب کو لمبے لمبے چھکے مارے۔

یہی وجہ ہے کہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب افتخار کی کارکردگی کے حؤالے سے سوال کیا گیا تو کپتان بابر نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے ایک مرتبہ افتخار کو چاچا کہہ دیا تھا جس پر اس کا نام ہی پڑ گیا۔

اب شرمندگی ہوتی ہے کبھی کبھی کہ مجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا پر اس کی جو کارکردگی ہے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں وہ لاجواب ہے، آج ایک مرتبہ پھر اس نے ثابت کیا کہ وہ اعلیٰ بلے باز ہے۔

بس میچ تو ہم اس لیے ہار گئے کہ افتخار کے ساتھ پیچ پر کوئی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکا ورنہ ہم میچ ضرور جیت جاتے۔

خیال رہے کہ افتخار احمد نے 72 گیندوں پر 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More