فضائی سفر میں انقلاب ۔۔ آواز سے بھی تیز جہاز، اب دنوں کا سفر منٹوں میں واقعی ممکن؟

ہماری ویب  |  May 08, 2023

یورپی ہائپر سونک اسٹارٹ اپ نے جرمنی سے آسٹریلیا اور میمفس سے دبئی کی فلائٹ چند منٹوں تک محدود کرنے کے منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کا دعویٰ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 2 دہائیوں سے اینٹی بوم ٹیکنالوجی کے ساتھ سپر سونک، ہائپرسونک، ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے متعارف کرانے اور سفر کو تیز ترین بنانے کے دعوے کئے جارہے ہیں تاہم اس پر پیشرفت نہیں ہوسکی۔

اب ایک بار پھر دعویٰ سامنے آیا ہے کہ دی ڈیسٹینس کانسپیٹ ہائیڈروجن سے چلنے والی فلائٹ ہے جو آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہوگی اور اس سے سفر کا دورانیہ موجودہ ہوائی جہاز کے سفری دورانیے سے ایک چوتھائی سے بھی کم ہوجائے گا۔

اس پراجیکٹ کا آغاز 2021 میں کیا گیا تھا اور اس کا ہیڈکوارٹر سوئٹزرلینڈ میں ہے، عملے کے تقریبا 120 افراد ہیں جو اسپین، فرانس اور جرمنی سے کام کرتے ہیں، یہ پراجیکٹ تیزی سے سنگ میل عبور کررہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منصوبے کے پہلے دو پروٹو ٹائپ نے کامیاب آزمائشی پروازیں کیں اور وہ ہائیڈروجن سے چلنے والی پرواز کی جانچ شروع کرنے والی ہیں۔

اس کا تیسرا پروٹو ٹائپ ڈیسٹینس تھری رواں سال کے آخر تک اپنی افتتاحی پرواز کرنے کیلئے تیار ہوگا۔کمپنی کی بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر مارٹینا لوفکوسٹ کا کہنا ہے کہ کمپنی پہلے چھوٹے حجم کے طیارے یا ڈرونز تیار کر رہی ہے، اس کے بعد مسافر بردار طیارے بنانے کیلئے کام شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More