چیٹ جی پی ٹی کی بھرپور کامیابی کے بعد گوگل نے بھی اپنے سرچ انجن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ ایک طرح کا جدید ترین چیٹ بوٹ ہے جسے ’میگی‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو گوگل آئی او کانفرنس کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گوگل ویب پر روایتی طور پر لنکس، تصاویر اور ویڈیو کی بجائے اپنے نئے پروگرام کو بہتر اور انسانی روپ دینے کا خواہاں ہے اور میگی کی مدد سے ویڈیو کے اندر تک سرچ ممکن ہوجائیگی۔
مائیکروسوفٹ نے اپنے بنگ براؤزر میں چیٹ جی پی ٹی شامل کرنے اعلان کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد اب تک نہیں ہوسکا ہےجبکہ میگی کو چیٹ جی پی ٹی کی طرزپربنایا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میگی کی مدد سے سرچ کا دائرہ خاصا وسیع ہوسکے گا جن میں سوشل میڈیا پوسٹ، مختصر ویڈیو اور اے آئی پر مبنی گفتگو بھی شامل ہے۔
گوگل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو میسجنگ میں بھی استعمال کرنا چاہتا ہے جس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات 10 مئی کی تقریب کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔