پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست دینے والے کو عدالت نے جرمانہ کر دیا

ہم نیوز  |  May 08, 2023

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی گئی۔

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا، درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بغیر کسی وجہ کے اسمبلی تحلیل کی۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے سوال کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے وکیل سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اگر جرمانہ معافی کی استدعا کریں گے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کروں گا اور شہری کی درخواست خارج کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More