پاکستان پانچوں اور آخری ون ڈے نیوزی لینڈ سے ہار گیا، 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹیم رنز ہی بنا سکی۔
میچ کے شروعات میں کیویز نے قومی کرکٹ ٹیم کو 300 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں ٹیم کی 8 وکٹیں 230 رنز پر ہی گر گئی تھیں جبکہ 252 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی، بابر اعظم، فخر زمان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد رضوان تمام چکے باز ہی کیوی بالرز کے آگے ڈھیر ہو گئے۔
اپنا 100 واں میچ مکمل کرنے والے بابر اعظم صرف 1 رن ہی بنا سکے، محمد رضوان 9 رنز بنا پائے، جبکہ سلمان علی آغا 57 رنز بنا کر ٹام لیتھم کی گیند کا شکار ہو گئے۔
شاداب خان بھی 14 رنز ہی بنا پائے، شان مسعود 7 رنز اور گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے فخر زمان اس میچ میں 33 رنز ہی بنا پائے۔جبکہ افتخار احمد 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ول ینگ 87 رنز بنا کر سر فہرست رہے، جبکہ ٹام لیتھم 59 رنز بنا سکے، رچن روندرا 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔