نسیم کی حرکت پر سب ہنسنے لگے۔۔ میچ کے دوران محمد رضوان کے ساتھ نسیم نے ایسا کیا کیا جو ویڈیو وائرل ہو گئی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  May 07, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ون ڈے سیریز کا میچ جاری تھا کہ اس دوران کچھ ایسا ہو جو سب کی توجہ حاصل کر گیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ اس دوران کہیں محمد رضوان کو شدید پیاس لگی، اب ظاہر ہے پیاس لگی ہے تو اسے بجھانا تو پڑے گا۔

پھر کیا تھا بریک ہوتے ہی سب سے پہلے پانی کا اشارہ کیا تھا جس پر نسیم شاہ نے لبیک کہتے ہوئے فورا پانی کی بوتل رضوان کے پاس لے آئے۔

محمد رضوان چونکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے یہی وجہ تھی کہ انہیں جلد از جلد پانی پینا تھا۔

لیکن اس سب میں جانیں کیوں نسیم شاہ جلد بازی میں دکھائی دیے۔

اور فورا پانی پیتے ہی پانی کی بوتل ہاتھ میں لیے پویلین کی طرف بھاگے، اتنے میں محمد رضوان نے دوبارہ نسیم شاہ کو آواز دی۔

یہ بات جان کر اس وقت سب کی ہنسی چھوٹ گئی کہ نسیم شاہ محمد رضوان کے گلووز بھی ساتھ لے بھاگنے لگے، انجانے میں انہیں یاد ہی نہیں رہا کہ گلووز کو واپس کرنے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More