زندہ مچھلی کو فریزر میں 20 دن تک رکھ دیا ۔۔ فریزر میں رکھی ہوئی مچھلی نکالی گئی تو وہ کیسے دوبارہ زندہ ہوگئی؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  May 06, 2023

مچھلی اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ایسی مخلوق ہے جس کو 10 دن تک فریزر میں رکھ دیا جائے تو وہ زندہ رہ سکتی ہے لیکن اگر اس سے زیادہ رکھا جائے تو قدرتی طور پر اس کی تمام تر حس ختم ہونے لگتی ہے اور سائنسی طور پر اس کو مُردہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ سالوں قبل ایک تجربہ کیا گیا تھا جس میں جاپانیوں نے ایک زندہ مچھلی کو 20 دنوں تک فریزر میں بند کرکے رکھ دیا تھا۔

جب اس مچھلی کو نکالا گیا اور کچھ دیر کے پانی میں ڈالا گیا تو آہستہ آہستہ مچھلی دوبارہ پھڑ پھڑانے لگی۔ مچھلی میں جان اس وقت آئی جب اسی پانی میں موجود دوسری مچھلی نے تیرنا شروع کیا، اس کی حرکت کو دیکھ کر فریزر میں رکھی ہوئی مچھلی بھی زندہ ہوگئی ۔

یہ منظر دیکھ کر جاپانی ماہر بھی خوب حیران ہوئے کیونکہ یہ تجربہ 20 دن تک کیا گیا تھا تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ کیا واقعی قدرت کی بنائی گئی اس مچھلی میں 20 روز تک بنا پانی کے رہنے کی طاقت ہے یا نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More