آفریدی ہو اور چھکے نہ مارے ایسا ہو نہیں سکتا۔ یہ الفاظ شاہین شاہ آفریدی کی تعریف میں آج ہر پاکستانی ادا کر رہا ہے ۔کیونکہ آج کی جیت میں انہوں نے عظیم کارنامہ کیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ جیت اور دوسری ٹیم پر دباؤ بڑھانے کیلئے ٹیم کو مزید رنز کی ضرورت تھے ایسے میں آخری اوور میں شاہین میدان میں آئے۔ مگر آتے ہی پہلی گیند مس ہو گئی اور کوئی رن نہ بنا ۔ اس بات نے انہیں غصہ دلا دیا، پھر باؤلر کی جم کر دھلائی کی۔
اس جارہانہ بیٹنگ سے انہوں نے محض 7 گیندوں پر 23 رنز بنا لیے ، یوں پاکستانی ٹیم 335 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ اس موقعے پر ایک مرتبہ آج پھر لوگوں کو ان کے سسر شاہد آفرید کی یاد آ گئی کیونکہ لالہ بھی یوں ہی آخری اوور میں آ کر دھواں دھار بیٹنگ سے پاکستان کو جیتواتے اور مشکل سے نکال لیتے تھے۔