پاکستان کرکٹ ٹیم نے بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا۔ آج مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں بری طرح ہرا دیا ہے۔
تو اب اس طرح بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے میں دنیا میں نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔
جیت کیلئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 335 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 232 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر نے سینچر اسکور کی۔
جبکہ سلمان علی آغا نے 56، شان مسعود نے 44 رنز اور شاہین شاہ آفریدی نے آخری لمحات میں 7 گیندوں پر دھواں دھار اننگز کھیل کر 23 رنز بنائے،ان کی بلے بازی میں زیادہ تر چھکے ہی شامل تھے۔
مزید یہ کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف کپتان ٹام لیتھم نے 60 رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی اور بلے باز پاکستانی شیروں کے سامنے ٹک نہیں پایا۔ واضح رہے کہ آج کا میچ تو قومی ٹیم نے 102 رنز سے شکست دی مگر پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے آخری میچ بھی جیتنا لازمی ہوگا۔