6 چھکے 36 تو کئی بار ہوچکے ہیں لیکن ۔۔ کرکٹ کی تاریخ کے مہنگے ترین اوور میں کتنے رن بنے؟

ہماری ویب  |  May 05, 2023

کرکٹ ماضی میں ایک پرسکون کھیل ہوتا تھا جب پورا پورا دن کھیل کر بھی بلے باز چند رنز بناتے تھے لیکن ٹی ٹوئنٹی کے دور میں کھیل کا انداز بالکل بدل چکا ہے اور کھلاڑی زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہر گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچایا جائے، آج ہم آپ کو ایک ایسی ویڈیو دکھائیں گے جس میں کھلاڑی نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی تاریخ رقم کردی ہے۔

سرگیری سوبرز نے پہلی بار ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے جس کے بعد روی شاستری نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھ چھکے مارے،ہرشل گبزنےانٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی بارچھ چھکے لگائے جب کہ کیرن پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں چھ چھکے لگائے۔

بھارت کے یوروراج سنگھ اور حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چاچا افتخار نے بھی ایک اوور میں 36 رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا لیکن اب ایک کھلاڑی نے ان سب سے زیادہ یعنی ایک اوور میں 46 رنز بھی بنا دیے ہیں۔

کویت میں فرنچائز لیگ کے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بالر نے اوور کی پہلی ہی گیند ’نو بال‘ کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا جس کے بعد کی گیند پر 4 بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5 گیندوں پر بیٹر نے 5 چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ ’نوبال‘ پر مارا گیا۔اسپن بولر نے اوور کی آخری گیند پر باؤنڈری دے کر مکمل اوور میں 46 رنز دیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More