نماز باجماعت ہوئی اور ۔۔ شاہد آفریدی کے گھر قومی کرکٹ ٹیم کی خاص دعوت، کھانے میں کون سی ڈشز رکھی گئیں ہیں؟

ہماری ویب  |  May 04, 2023

شاہد آفریدی ہر سال قومی کرکٹ ٹیم کو اپنے گھر مدعو کرتے ہیں اور اس مرتبہ بھی انہوں نے کراچی میں موجود قومی کرکٹرز کو اپنے گھر پر رات کے کھانے کی دعوت پر بلایا اور روایتی پکوانوں سے تمام کرکٹرز کی تواضع کی۔

شاہد آفریدی نے دعوت کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں اور اگلے میچ کیلئے کھلاڑیوں کو دعائیں دے دیں۔ لیکن سب سے پہلے عشاء کی نماز کی ادائیگی باجماعت کروائی گئی اور پھر کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ کھانے میں تمام تر روایتی اور خاص دم پخت بھی پیش کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More