آئی ایم ایف کا پاکستان سے شرح سود مزید بڑھانے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  May 04, 2023

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ افراط زر میں استحکام لانے کیلئے پالیسی ریٹ مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارے کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں برس مہنگائی کی اوسط شرح 27 فیصد رہے گی، موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو اعشاریہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس سال پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد جبکہ اگلے سال 8.3 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے، پاکستان میں اس وقت شرح سود 21 فیصد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More