روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کتنا سستا ہو گا؟

ہم نیوز  |  May 04, 2023

سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل کے پاکستان آنے سے پیٹرول کی قیمت میں کم از کم آدھا ڈالر یعنی سو روپے تک کمی آنی چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولً پاکستان میں پیٹرول سستا ہونا چاہئے تھا تاہم حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے اس سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان میں پہنچے گا، یہ ٹرائل کے طور پر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفائنریز روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں باقی پر کام کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے کے مطابق 15 سے 18 ڈالر مارکیٹ کی قیمت سے سستا تیل مل رہا ہے، حکومت ایک یا آدھا ڈالر بھی کم کر دے تو عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More