کالے کپڑوں پر اکثر مچھر زیادہ بھنبناتے دکھائی دیتے ہیں۔ رات کے وقت تو خصوصاً کالے رنگ پر زیادہ مچھر نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ کالا رنگ یا گہرے رنگ رات کے وقت نہیں پہنتے۔ مچھر ویسے تو کسی بھی جگہ، کسی بھی رنگ کے کپڑوں میں کاٹ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے خاص رنگ ہیں جو معصوم مچھر کو بہت پسند ہیں۔
اگر آپ بھی یہ سوچتے ہیں کہ مچھر کا پسندیدہ رنگ کالا ہے تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ کیونکہ واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مچھر کو کالا رنگ بالکل پسند نہیں ہے بس وہ اس پر اس لیے بیٹھتا ہے کیونکہ اس پر کچرا بھی ہو تو فوری نظر آجاتا ہے۔ مچھر کے پسندیدہ رنگ لال اور نارنگی ہیں۔
رات کو سوتے وقت ہلکے رنگ کے کپڑے پہن کر سونا اچھی نیند کی ایک اہم شرط ہے ورنہ اس موسم میں مچھر آپ کے خون میں اپنی دعوت بھی کرسکتے ہیں۔ مچھر گہرے رنگوں کی جانب اس وقت بڑھتے ہیں جب یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شناخت کرتے ہیں اور ہم انسان تو سانس کے ذریعے اس گیس ( کاربن ڈائی آکسائیڈ ) کو خارج کرتے ہیں۔
ہلکے رنگ جیسے سفید، سبز اور نیلے رنگ کے لباس پہننے والے افراد کے پاس مچھر نہیں آتے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ہلکے رنگوں سے بیچارہ مچھر ڈرتا ہے۔
مچھر ہلکے رنگوں کو خطرہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ دن کے وقت یعنی سورج کی روشنی میں کم کاٹتے ہیں اور رات میں زیادہ کاٹتے ہیں۔