میں ماہانہ 2 لاکھ کماتی ہوں ۔۔ 11 سالہ بہن کو بھائی نے کیا کام سکھا دیا جو یہ غریب والدین کو امیروں کی طرح رکھنے لگی، بچی کو اللہ نے کس نعمت سے نوازا؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  May 04, 2023

بیٹی ہے پھر بھی 2 لاکھ روپے کماتی ہے ۔ یہ الفاظ ہیں اس باپ کے جس کا سہارا بیٹا نہیں بلکہ بیٹی بنی اور آج لاکھوں لڑکوں پر بھاری ہے۔

آج کے دور میں جوان ماہانہ 40 سے 50 ہزار کماتے ہیں پر اس بچی کے پاس کون سی جادو کی چھڑی ہے جو یہ لاکھوں ایک مہینے میں آسانی سے کماتی ہے۔آئیے جانتے ہیں مزید اس کے بارے میں۔

اس 11 سالہ بچی کا نام ہے فقیہہ شاہد جو کہتی ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی کمپیوٹر چلانے اور اس پر کام کرنے کا شوق تھا پر اب بھائی نے مجھے کمپیوٹر ڈیزائننگ سیکھا دی ہے۔ پھر اب میں اسکول سے آنے کے بعد 5 سے 6 گھنٹے یہ کام کرتی ہوں جس سے باعزت طریقے سے گھر بیٹھے 2 لاکھ روپے مہانا کما لیتی ہوں۔

علاقے کے لوگ میرے پاس اپنی فرمائشیں لیکر آتے ہیں کہ ہمیں اس اس طرح کا جدید ڈیزائن بنا کر دیں تو ان کی منٹوں میں فرمائش پوری کر دیتی ہوں۔ یہی نہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ یہ ہونہار بچی قرآن پاک بھی حفظ کر رہی ہے، اب تک 29 سورتیں حفظ بھی کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچی قفیہہ نے اس کام کو کرتے کیسے ہیں وہ بھی بتایا ۔

ان کے مطابق پہلے ایزاپئر نامی سافٹ ویئر پر ڈیزائن بنایا جاتا ہے پھر اسی ڈیزائن کو ایک مشین میں ٹرانسفر کیا جاتا جس کے بعد اسے تھری ڈی پرنٹ کی صورت میں لکڑی کے چنیوٹی فرنیچر پر بنا دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کے چنیوٹی فرنیچر کی بہت مشہور ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More