پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان نے 12 برس بعد یعنی سنہ 2011 کے بعد یہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے جسے ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے لیے ایک اچھے شگون کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ سیریز کے باقی دو میچز جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ون ڈے کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آ جائے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے امام الحق نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔ کپتان بابر اعظم نے 54 رنز بنائے۔ گذشتہ تین میچز میں مسلسل سنچری سکور بنانے والے فخر زمان آج صرف 19 رنز بنا سکے۔ عبداللہ شفیق بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان نے 32 جبکہ آغا سلمان نے 31 رنز بنائے۔ محمد نواز 11 اور شاداب خان دس گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے کامیاب باؤلر میٹ ہنری رہے جنھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم ملن نے دو جبکہ کول مکانشی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ نے محتاط انداز میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ تاہم پاکستانی باؤلرز نے نیوزی لینڈ کو اس تعاقب کی طرف تیزی سے گامزن ہونے سے روکے رکھا اور پھر آخری اوور کی پہلی بال پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 261 رنز پر پویلین بھیج کر مسلسل تیسری فتح کے ساتھ پانچ میچز کی سیریز بھی اپنے نام کر دی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ 65 رنز ٹام بلنڈل نے بنائے جبکہ کول مکانشی نے 64 رنز بنائے۔ کپتان ٹام لیتھم 45 رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
’ہم دور بابر میں رہ رہے ہیں‘
https://twitter.com/SaadIrfan258/status/1653828388040187906?s=20
سعد نامی صارف نے لکھا کہ پاکستان نے سنہ 2011 کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف کوئی ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ ان کے مطابق ہم کپتان بابراعظم کے دور میں رہ رہے ہیں۔
https://twitter.com/UmerAsI61783786/status/1653829617147609088?s=20
زینب نامی صارف نے بابر اعظم کے جشن پرتبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ہر طرح کے کرکٹ فارمیٹ کے کامیاب کپتان کا کوئی چہرہ ہو سکتا ہے تو وہ یہ ہے۔
https://twitter.com/Kashaf_qasim12/status/1653826008263573504?s=20
میچ کے آخری لمحات میں نسیم شاہ کا محم وسیم کے کامیاب پرجشن بھی صارفین کو خاصا پسند آیا۔ صارف کاشف قاسم نے نسیم شاہ کے ردعمل کو دل چھو جانے والا لمحہ قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/koifaraknhparta/status/1653827745355378688?s=20
ایک اور صارف نے لکھا کہ جب ہر کوئی نیسم شاہ کی طرف دوڑ رہا تھا تو نسیم خود وسیم کی طرف دوڑ رہے تھے۔ انھوں نے بھی اسے خوبصورت لمحات سے تعبیر کیا ہے۔