ملکی تاریخ کا بڑا آن لائن فراڈ ، پاکستانی شہری 25 ارب روپے لٹوا بیٹھے

ہم نیوز  |  May 03, 2023

جاوا آئی نامی سرمایہ کاری ایپلی کیشن نے پاکستانیوں کے اربوں روپے لوٹ لیے۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایک اندازے کے مطابق اس فراڈ ایپلی کیشن کے ذریعے پاکستانیوں سے 25ارب روپے کےقریب رقم لوٹی گئی ہے۔

جعلی ایپلی کیشن سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ انڈونیشیاء سے آپریٹ کی جا رہی تھی جو پاکستانیوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کی ترغیب دلاتی تھی۔

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ، چار ملزم گرفتار

ایپ کو اب ’گوگل پلے‘ سے ہٹایا جا چکا ہے۔متعلقہ اداروں نے فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایس ای سی پی کی طرف سے یہ معاملہ گوگل کے ساتھ بھی اٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہری اپنی جمع پونجی سے محروم ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More