کل کن کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے فہرست جاری کردی

ہم نیوز  |  May 03, 2023

محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں میں کل موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھو ہار اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں بھی بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا مز ید کہنا ہے کہ جھنگ، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز آندھی اور بارش کا امکان جبکہ منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ اور بہاولپور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

رواں سال بھی شدید بارشیں اور سیلاب ،پیشگی خبردار کردیا گیا

بہاولنگر، لیہ، بھکر، ملتان اور ڈی جی خان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیاہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More