بھارتی کرکٹرز جہاں اپنے برتاؤ کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں وہیں ان کا بُرا سلوک بھی سب کو حیران کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی وائرل واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی اور سابق بھارتی کھلاڑی گوتم گمبھیر کی لڑائی نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں گوتم اور ویرات دونوں ہی آپے سے باہر ہو گئے۔
ہوا کچھ یوں کہ آئی پی ایل کے میچ کے دوران جب ویرات کوہلی افغان کھلاڑی نوین الحق پر برس رہے تھے تو اسی دوران ویسٹ انڈین کھلاڑی کائل میئرز نے کوہلی کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کیوں اس سے بدسلوکی کر رہے ہو؟ اسی دوران گوتم نے ویسٹ انڈین کھلاڑی کو کوہلی سے بات کرنے سے روک دیا۔
تاہم اس کے بعد دوبارہ کائل میئرز نے سوال پوچھا جس سے کوہلی نے جواب دیا کہ وہ مجھے گھور کیوں رہا تھا؟ واضح رہے جب گوتم نے ویسٹ انڈین کھلاڑی کو کھینچا اور بات کرنے سے روکا تو کوہلی سے بھی رہا نہ گیا اور گوتم گمبھیر کو باتیں کسی، جس پر گوتم بھی آپے سے باہر ہو گئے اور کہا کہ کیا بول رہا ہے؟ بول!، کوہلی نے جواب دیا کہ میں نے آپ کو کچھ بولا ہی نہیں آپ کیوں گھس رہے ہیں؟ اس پر پھر گوتم نے جواب دیا کہ تو نے اگر میرے کھلاڑی کو بولا ہے تو مطلب میری فیملی کو گالی دی ہے۔
گوتم کا یہ کہنا تھا اور کوہلی مزید طیش میں آ گئے اور کہنے لگے کہ تو آپ اپنی فیملی کو سنبھال کر رکھیں، فیملی کا نام سن کر لڑائی شدید ہو گئی اور گوتم نے جواب دیا کہ اب تو مجھے سکھائے گا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی جانب سے لفظی لڑائی کی گئی تھی، جس میں دونوں ہی کی جانب سے ایک دوسرے کو سخت جملوں میں جواب دیا گیا تھا۔