ننھا بچہ چوروں کے سامنے کھڑا ہو گیا اور پھر ۔۔ بے رحم ڈکیتوں نے جب قیمتی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو بچے نے کیا کام کیا جو یہ الٹے پاؤں بھاگے؟

ہماری ویب  |  May 03, 2023

معصوم بچے نے چوروں کو بھگا دیا۔ جی ہاں یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا جس کی ویڈیو اب ہر جگہ پھیل چکی ہے۔

اس ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بچہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے گلی میں داخل ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ 2 لوٹیرے بھی گلی میں داخل ہوئے۔

جیسے ہی لوٹیروں نے دیکھا کہ گلی میں کوئی نہیں تو انہوں نے اپنی موٹر سائیکل اس بچے کے آگے لا کھڑی کی اور قیمتی موٹر سائیکل چین بھی لی مگر انہیں معلوم نہیں تھا کہ جس گھر کے آگے یہ لوٹ مار کر رہے ہیں وہ اس بچے کا ہی ہے۔جیسے ہی یہ چور بھاگنے لگے اس نے گھر والوں کا نام لے کر چیخنا چلنا شروع کر دیا۔

تو چور گھبرا گئے اور سمجھ گئے کہ اب یہاں سے بھاگنے میں ہی بھلائی ہے ورنہ ان کے ساتھ بہت برا ہوگا تو یہ موٹر سائیکل پھین کر بھاگ گئے۔

اس بچے کا نام شازل ہے اور یہ واقعہ 2 دن پہلے دیرہ غازی خان کے علاقے خیابانِ سرورمیں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو اب منظر عام پر آ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More