تیسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

ہم نیوز  |  May 03, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ جاری ہے، کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ  کی دعوت دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

قومی ٹیم میں نائب کپتان شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کو بھی آج ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ آج کا میچ جیتنے کی صورت میں سیریز پاکستان اپنے نام کرلے گا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے مینز رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے کیلئے وائٹ واش کی ضرورت ہے جبکہ نیوزی لینڈ صرف سیریز جیت کر سرفہرست آسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More