ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر ان کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) نے معطل کردیا، اس دوران وہ کلب کی طرف سے 2 میچ نہیں کھیل سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، 35 سالہ فارورڈ نے پیر کو پی ایس جی کے ساتھ ٹریننگ کی اطلاع نہیں دی، اور کلب کو حریف ٹیم لورینٹ سے 3-1 سے شکست ہوئی جب وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تھے۔
انہیں ٹیم کے ساتھ پریکٹس یا کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی معطلی کے دوران کوئی ادائیگی کی جائے گی۔ پیرس سینٹ جرمین نے لیونل میسی کو سعودی عرب کا بغیر اجازت یا اطلاع دئیے دورہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔ معطلی کتنے وقت کیلیئے ہے اسکی حتمی مدت نہیں بتائی گئی لیکن فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ یہ دو ہفتے ہو گی۔
پی ایس جی کی جانب سے فٹبالر پر پابندی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اور میسی کو دو ہفتے کی مدت کے دوران کلب کی سہولیات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری طرف میسی کا سعودی عرب کے ساتھ ملٹی ملین پاؤنڈ کا معاہدہ ہے۔ جو 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں، سعودی حکومت نے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے میسی کو سیاحتی سفیر بنایا ہوا ہے۔
لیکن پی ایس جی نے ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر سعودی کے کام کو ترجیح دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
کلب اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم تھا، چاہے پھر پلیئر کی حیثیت کچھ بھی ہو، کیونکہ وہ اسکواڈ کے اندر نظم و ضبط کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہیں۔
لیونل میسی نے فی الحال اس معطلی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔