پچھلے سال ایک بیٹی کو کھویا اور اب ۔۔ کرسٹیانو رونالڈو کی بیٹی ریاض کے ہسپتال میں داخل، مشہور فٹبالر کی بیٹی کو اچانک کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  May 03, 2023

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی ساتھی جارجینا روڈریگز کو منگل کے روز سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک اسپتال میں دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، رونالڈو اور ان کی ساتھی کی ہسپتال کے احاطے کے اندر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے، 38 سالہ فٹبالر نے بظاہر اپنی بیٹی کے لیے ریاض کے ایک نامعلوم ہسپتال کا دورہ کیا۔

یہ رونالڈو کے لیے ایک اور ذاتی چیلنج ہے کیونکہ، پرتگالی اسٹار اور ان کی خوبصورت ارجنٹائن ساتھی ماڈل نے گزشتہ سال اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کے بدقسمتی سے انتقال کے دوران ایک مشکل لمحہ برداشت کیا، جس نے رونالڈو کو گہرا صدمہ پہنچایا۔

بچی کی طبیعت کے متعلق کہا جارہا ہے کہ النصر اور پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کی بیٹی کو ریاض کے ہسپتال میں مبینہ طور پر اپینڈکس کے آپریشن کے لیے لایا گیا تھا۔

ان دنوں رونالڈو سے متعلق افوائیں گردش کر رہی ہیں کہ، وہ النصر کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور ریال میڈرڈ میں دوبارہ سے کھیلنے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ریال میڈرڈ نے ضمانت دی ہے کہ 5 بار کے "بیلون ڈی اور" جیتنے والے کو برنابیو میں کسی کام کی کمی نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی جارجینا بھی اسپین واپسی کی منتظر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More