انسان کی زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ تو ایک انسان بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے تاہم موت کے وقت کس منظر کسی بھی انسان کے لیے دہشت زدہ ہوتا یے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سائنس جیسے جیسے ترقی کررہی ہے اسی طرح اب انسان کو بھی حیران کرتی جا رہی ہے، مشی گن یونی ورسٹی کی جانب سے ایک ایسی تحقیق کی گئی ہے جو کہ سب کو حیران کر رہی ہے۔
یونی ورسٹی کی جانب سے تحقیق مرنے والے 2 افراد پر کی گئی ہے، اگرچہ مرنے والے مریضوں کی تعداد 2 تھی تاہم 4 مریضوں پر یہ تجربہ کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کی جانب سے دل کا دورہ پڑنے سے کوما میں جانے والے 4 مریضوں کو جن کی زندگی طبی طور پر بحال نہیں ہو سکتی تو انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا اور پھر ان کا مشاہدہ کیا گیا، اس مشاہدے کے دوران دو مریضوں کے دل کی دھڑکن میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
24 سالہ خاتون اور 77 سالہ خاتون کے دل کی دھڑکن اور دماغی کی لہروں میں گاما فریکوئنسی میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔
دماغ کے حصے کی گاما فریکوئنسی میں اضافہ اس بات کی طرف اشارہ ہوتا ہے کہ موت سے قبل انسان دیکھ رہا ہے، سن رہا اور محسوس کر رہا ہے۔
تاہم محققین مکمل طور پر تصدیق کرنے سے اب بھی قاصر ہیں۔