پچپن میں امی ابو کی بات مانی، آج کامیاب ہوں۔۔ پہچانیں یہ کون سے مشہور کھلاڑیوں کے بچپن کی تصاویر ہیں؟

ہماری ویب  |  May 03, 2023

پاکستانی کھلاڑی ویسے تو سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتے ہیں، لیکن ان کے متعلق کچھ دلچسپ تصاویر ایسی ہیں جو کہ شاید آپ کو بھی حیران کر دیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور کھلاڑیوں کے بچپن کی تصاویر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہیں۔

یہ تصویر بھی یہ ایسے ہی پاکستانی کھلاڑی کی ہے جس نے نہ صرف اپنے والدین کو سپورٹ کیا بلکہ ان کی محنت اور ہمت کو بھی ٹوٹنے نہ دیا۔

اگر آپ اس تصویر میں موجود کھلاڑی کو نہیں پہچان سکے ہیں، تو رک جائیے جناب۔ ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ مشہور شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ بابر اعظم ہیں، بچپن کی معصومیت اور بچپنے کے ساتھ بابر اعظم سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

بلا ہاتھ میں تھامے دلچسپ پوز دیتے ہوئے یہ تصویر بھی مشہور کھلاڑی کی ہے جو کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

سر پر ٹوپی، سفید شلوار کمیز پہنے اس کھلاڑی کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ اس کھلاڑی کو نعت خوانی کا بے حد شوق ہے۔

اب تک تو آپ سمجھ ہی چکے ہوں گے کہ اب سرفراز احمد کی ہی بات کر رہے ہیں، چہرے پر موجود معصومیت تو واضح ہے مگر سرفراز کے چہرے کے نقوش آج بھی ان کی جوانی سے ملتے ہیں۔

یہ کھلاڑی جس کے بچپن کی تصویر میں وہ مسکرا رہا ہے، کافی وائرل ہو چکا ہے کیونکہ ایشیا کپ 2020 فائنل میں اسی کھلاڑی نے بھارت کے خلاف جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ کوئی اور نہیں بلکہ پروفیسر صاحب ہیں یعنی محمد حفیظ، جن کی آنکھیں آج بھی بچپن کی ترجمانی کرتی ہیں۔

جبکہ یہ تصویر تو آپ پہچان ہی گئے ہوں گے کیونکہ ساتھ ہی کھلاڑی بھی موجود ہیں۔ مصباح الحق کے بچپن کہ تصویر میں وہ کافی دلچسپ اور مختلف دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More