اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات پر اتفاق نہیں ہو سکا، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  May 03, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور انتخابات پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

پی ٹی آئی اور حکومتی ارکان کے درمیان مذاکرات کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل اور الیکشن کی تاریخ پر ہمارا پی ڈی ایم کے ساتھ اتفاق نہ ہوسکا۔ ہماری دوسری نشست کے دوران 33 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہم نے ان سے یہ مطالبہ کیا کہ لوگوں کو گرفتار نہ کیا جائے اور مذاکرات ساز گار ماحول میں ہونے چاہیئیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری نشست کے خاتمے کے بعد ہم واپس لاہور پہنچے تو بریکنگ نیوز مل گئی کہ پرویز الہٰی کے گھر میں چھاپہ مارا گیا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More