ملک کے سابق وزیراعظم عمران خان کو آئے دن عدالتوں میں پیشی کے لئے بلایا جاتا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق عمران خان پر اس وقت 121 مقدمات اور کال اپ کے نوٹسز موجود ہیں۔
عمران خان پر زیادہ تر مقدمات پی ڈی ایم کے دور میں درج کیے گئے۔ حال ہی میں تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف31 مقدمات، لاہور میں 30 مقدمات اور کال اپ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت سے رجوع
جن میں سے 100 مقدمات اور نوٹسز کے لئے عمران خان اور اسد عمرعدالت سے رجوع کرچکے ہیں۔
دہشت گردی کے کتنے مقدمات ہیں؟
عمران خان پر ملک بھر میں دپشت گردی کے 22 مقدمات درج ہیں جن میں سے 12 لاہور اور 14 فیصل آباد میں درج کیے گئے ہیں۔