اپنی بیوی کیلئے سرحد توڑ کر پاکستان آ گیا ہوں۔ یہ الفاظ ہیں اس بھارتی شخص کے جو اپنی شہزادی کو لینے پاکستان آ گیا۔
آج کی ترقی یافتہ دور میں یہ تو سنا تھا کہ انگریز لڑکیاں اور عورتیں اپنا کچھ چھوڑ چھاڑ کر اسلامی ملک پاکستان آ رہی ہیں اور یہاں شادیاں بھی کر رہی ہیں مگر اب ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں کئی دنوں کی محنت کے بعد ہندو لڑکا آخرکار پاکستان پہنچ ہی گیا۔
یہ ماجرا کچھ یوں ہے کہ مہندر کمار نامی شہری کو پوری دنیا میں پاکستانی لڑکی پسند آ گئی جسے انہوں نے جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ مہندر کہتے ہیں کہ ہم سوشل میڈیا پر ملے اور پھر کافی عرصہ دوستی رہی مگر میں انہیں پسند بھی کرتا تھا تو ایک دن ہمت کر کے سنجوگتا سے اپنی مغبت کا اظہار کر دیا جس کا انہوں نے اچھے طریقے سے جواب دیا۔
یہی دن زندگی کا سب سے اچھا دن مانتا ہوں میں۔ پیشے کے اعتبار سے ایڈووکیٹ ہے جو کہ بارات لیکر ایک ایسے ملک سے آیا جو کہ پاکستان کا دشمن ملک مانا جاتا ہے۔بہرحال ان دونوں کی شادی سکھر کے مقامی میرج ہال میں ہوئی جس میں دولہا ،دلہن کے قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے یہی نہیں بلکہ علاقائی ہندو کمیونٹی کے لوگوں نے بھی خاص شرکت کی۔
مزید یہ کہ دھوم دھام سے کی گئی شادی پر یہ دونوں خوب مسکراتے رہے اور زندگی کے اس بڑے دن پر لڑکے نے سفید رنگ کی شیروانی اور لڑکی نے لال رنگ کا عروسی جوڑا پہنا۔واضح رہے کہ آج سے کچھ دنوں بعد سکھر سے تعلق رکھنے والی سنجوگتا بھارت چلی جائیں گی۔