فخر زمان کی تعریف ہی تو کی تھی لیکن ۔۔ بابر اعظم کے مداح ثناء میر پر کیوں برہم؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  May 02, 2023

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگ پر فخر زمان کی تعریف کی ویڈیو سامنے آنے پر بابر اعظم کے مداحوں نے ثناء میر کو نشانے پر رکھ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ثناء میر کہہ رہی ہیں کہ ’ہم آف ائیر بھی یہ بات کر رہے تھے کہ فخر زمان ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز کرتے ہیں، اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہیں تو اسٹرائیک ریٹ 100 نہیں بلکہ 125 کا ہوتا ہے جو 350 کے قریب کا ہدف حاصل کرنے میں کافی اہم ہوتا ہے۔‘

ثناء میر نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ فخر اس ٹیم کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، کیوں کہ جہاں ہمارے پاس پہلے ہی ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو رن اے بال کھیلتے ہیں لہٰذا 300 سے زائد کا ہدف حاصل کرنے میں فخر کا کردار کافی اہم ہوجاتا ہے۔

اس ویڈیو میں ثناء میر نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن انکی اس ویڈیو پر بابر اعظم کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More