الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق کیا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  May 02, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو ہونے والے انتخابات کو ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ مقررہ تاریخ کو انتخابات ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں جمع کروائی ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کی مزید سماعت کے لیے فی الحال کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

مقررہ تاریخ کو مطلوبہ انتظامات مکمل ہونا ممکن نہیں ہے۔ انتخابات کے التوا یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے تک کیا جائے گا۔ کیونکہ ابھی تک سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کیا ہے۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے پچھلے مہینے 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More