فیملی کے ساتھ سعودی عرب آ گئے۔۔ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اچانک میسی کو سعودیہ کے ہرن پسند آ گئے

ہماری ویب  |  May 02, 2023

فٹبال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب لیونل میسی چھٹیاں گزارنے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ارجنٹائن کے کھلاڑی میسی کا کافی چرچہ ہے کیونکہ چھٹیاں گزارنے کے لیے میسی نے اس بار سعودی عرب کے انتخاب کیا ہے۔

سعودی زمین پر قدم رکھتے ہی ان کی سعودی ائیر پورٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جبکہ کھور کے باغات میں روایتی کیرم کھیلتے ہوئے بھی تصاویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹی۔

صرف یہی نہیں بلکہ کھجور کے باغات میں زمین پر بیٹھ کر کھلاڑی اور ان کی فیملی نے دھوپ بھی لی اور ہرن کو کھانا بھی کھلایا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھلاڑی نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کسے معلوم تھا کہ سعودیہ میں بھی ہریالی آجائے گی، جب کبھی سعودیہ آتا ہوں تو مجھے کچھ نیا ملتا ہے۔

میسی اس لیے بھی حیران تھے کہ انہیں کافی کچھ تبدیل دکھائی دیا، چاہے پر سماجی طور پر ہو یا پھر صحرائی علاقوں کا ہریالی میں تبدیل ہونا ہو، جو میسی کو شدید متوجہ کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More