ثانیہ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی کیوں اختیار کی؟ شعیب ملک نےبالآخر وجہ بتا دی

ہم نیوز  |  May 01, 2023

اہلیہ ثانیہ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی کیوں اختیار کی؟ شعیب ملک نےبالآخر وجہ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ یہ شادی سے پہلے ہی طے تھا کہ فیملی دبئی میں رہے گی جبکہ میری والدہ کو سیالکوٹ میں رہنا پسند ہے، اس لئے مجھے سفر کرنے میں دشواری پیش نہیں آتی۔

میزبان کے ایک سوال کے گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ان دونوں میں سے کسی نے بھی کبھی واضح موقف کیوں پیش نہیں کیا؟

میزبان کے سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنا جواب دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم ہر بات پر ردعمل دینے لگیں تو اپنی زندگی کب جئیں گے؟ آپ کی توجہ ہمیشہ بٹتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی اس سوال کا جواب کیوں دوں جو مجھے پریشان نہیں کر رہا، آج میں ایک سوال کا جواب دوں گا کل کو مجھے مزید چار نئے سوالات کا جواب دینا پڑے گا پھر بات وہیں آجاتی ہے میں اپنی زندگی کب جیئوں گا؟

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More