بھارتی لڑکا دلہنیا لینے پاکستان پہنچ گیا

ہم نیوز  |  May 01, 2023

پاکستانی لڑکی اور بھارتی لڑکے کے درمیان سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا۔دونوں کی شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے منعقد ہوئی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری ایک عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More