بھارت پاکستان نہیں آرہا ہے ۔۔ ایشیاء کپ سے باہر کون ہونے جا رہا ہے، پاکستان یا انڈیا؟

ہماری ویب  |  May 01, 2023

بھارت دشمنی کو کھیل کے میدان میں بھی لے آیا۔ جی ہاں ایشیا کپ اس سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔ جس کیلئے بھارت اپنی ٹیم پکستان بھیجنے کو تیار نہیں۔

اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بھارت کے تمام میچز کسی دوسرے ملک میں ہم کروا سکتے ہیں پر یہ طریقی بھی بھارتی بورڈ کو پسند نہ آیا کیونکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہو ہی نہ۔ مزید یہ کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی اس ایونٹ کو اپنے ملک میں کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

جس کیلئے انہوں نے پاکستان سے بات چیت بھی کی مگر معاملات حل نہ ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایشین کرکٹ کونسل اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ اس سال ایشیا کپ کروایا ہی نہ جائے۔اور اس ایونٹ کے متبادل کے طور پر پاکستان بورڈ نےبھی 5 ملکی سیریز کروانے کیلئے سوچ بچار شورع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ جب پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھارت کے تمام میچز دوسرے ملک میں کروانے کا کہا ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین جے شاہ کو یہ طریقہ پسند آیا پر بھارت پہنچتے ہی یہ اپنی بات سے مکر گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More