پاکستان کرکٹ ٹیم کا بڑا نام فخر زمان کل کے میچ میں ہیرو قرار پائے جن کی دنیائے کرکٹ تعریف کر رہی ہے۔
ون ڈے کرکٹ میں لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے والے فخر زمان کی سوشل میڈیا پر بھرپور انداز سے پذیرائی کی جا رہی ہے۔
فخر اپنے کھیل میں اتنا مگن تھے کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوا کہ وہ ون ڈے فارمیٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ تین ہزار رنز بنانے والا تیز ترین ایشین بن کر کافی اچھا لگ رہا ہے، مجھے میچ ختم ہونے کے بعد پتہ چلا کے میرے تین ہزار رنز ہوگئے ہیں۔
میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکارڈز تو بنتے رہتے ہیں، اہم یہ ہے کہ آپ کے رنز سے ٹیم فتح حاصل کرے، مجھے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل کی سنچری سب سے یادگار لمحہ تھی، اس سنچری کو آج بھی ہر کوئی یاد کرتا ہے۔