اب یہ درس دیتے اور دم بھی کرتے ہیں تاکہ ۔۔ مسجد نبوی ﷺ سے مشہور ہونے والے یہ بابا لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کرنے لگے؟

ہماری ویب  |  Apr 30, 2023

عرب میڈیا میں وائرل بابا نے دم درود کرنا شروع کر دیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے اس وقت ان کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں جن میں لوگوں کا ایک ہجوم ان کے آس پاس موجود ہے۔

یہ عمرے کے دوران صحابہ کرام کے دور جیسے پہناوے کی وجہ سے مشہور ہو گئے تھے۔ بہرحال اب جب سے پاکستان واپس تشریف لائے ہیں پاکستانی میڈیا ۔ ان کی تازہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی جھونپڑی کے آس پاس کے رہنے والے اور دوردراز سے لوگ ان کے پاس دم کروانے آ رہے ہیں۔

تو یہ انہیں قرآنی آیات پڑھ کر سر پر پھونکیں ما ر رہے ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے تو اب درس دینا بھی شروع کر دیا دن میں کم از کم ایک مرتبہ یہ قرآن پاک لوگوں کے سامنے پڑھتے اور لوگوں کو زندگی نبی پاکﷺ اور قرآن کی تعلیم گزارنے کا درس دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ اب کہیں بھی جاتے ہیں تو لوگ ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ عبد القادر نامی یہ بلوچستان کے بزرگ بابا جی بہت غریب ہیں، صرف عمرے کیلئے 15 سال پیسے جمع کیے اور آخر میں اپنی تمام بکریاں فروخت کر دیں۔یہی وجہ ہے کہ جھونپڑی میں رہنے والے بابا جی کو اللہ پاک نے اتنی عزت سے نوازا کے آج ہر شخص ان سے ملنا اپنی خوش نصیبی سمجھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More