ہماری ویب | Apr 29, 2023
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کرگیا، جب پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے دلچسپ جذبات کا اظہار کیا گیا۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
View this post on Instagram A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)
دوسرے میچ کے دوران 47 ویں اوور میں قومی کرکٹ ٹیم کے بالر حارث رؤف نے کیوی بلے باز اور کپتان ٹام لیتھم کو آؤٹ کیا، دلچسپ بات یہ بھی ہے آؤٹ کا طریقہ کار کچھ یوں تھا کہ سب کو بھا گیا۔
حارث نے گیند کرائی جو کہ بلے باز کے بلے سے لگتی ہوئی وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں میں آئی، ظاہر ہے بڑی مچھلی ہاتھ آئی تھی مگر امپائر نے ناٹ آؤٹ کا اشارہ دیا۔
جس پر رسک لیتے ہوئے بابر اعظم نے ریویو کا فیصلہ کیا، فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا اور کیوی بلے باز آؤٹ ہو گئے، اس فیصلے پر بابر اعظم کے چہرے پر آنے والے تاثرات اور جذبات نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More