عوام اور فوج میں دراڑ ڈالنے والے یاد رکھیں کہ ۔۔ آرمی چیف نے ملک دشمنوں کو کیا پیغام دیدیا؟

ہماری ویب  |  Apr 29, 2023

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ ہماری امن کی کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 147ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فوج عظیم قائد کے نظریے پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن ریاستی اور سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کیلئے عوام اور فوج کے درمیان دراڑ ڈالنے کی سازشوں میں سرگرم ہے لیکن یاد رکھیں کہ پاک فوج اپنے فرض کو نبھانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

افواج پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے، دہشت گردی کی جنگ میں عوام اور ریاست کا کلیدی کردار ہے۔ ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، کوئی فرض مادر وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More