پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، شاہین کیویز کو قابو کرکے سیریز میں دو صفر کی برتری کی پوری کوشش کرینگے جبکہ کیویز بھی پاکستان سے شکست کا بدلہ لینے کیلئے بے چین ہیں۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچز میں کون کتنی بار فاتح رہا ہے۔
کرکٹ برطانیہ میں ایجاد ہوا اور اسی لیے نوآبادیاتی دور میں برطانیہ کے زیرقبضہ تمام علاقوں میں پہنچا۔ آئی سی سی کے ریکارڈ کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 31 مئی 1926 کو کیا تاہم نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی تاریخ کے تانے بانے 1832 سے ملتے ہیں۔
1947 کو آزادی حاصل کرنے والا 1952 کو کرکٹ کے میدان میں وارد ہوا اور دنیائے کرکٹ تمام بڑے ٹائٹلز جینے والا ملک بن چکا ہے۔
ان دنوں کیوی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کررہی ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جو 2، 2 سے برابر رہی کیونکہ ایک میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پہلا میچ پاکستان جیت چکا ہے۔
اب اگر آپ کو دونوں ٹیموں کے اب تک کے تمام ایک روزہ میچز کے بارے میں بتائیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلی بار 1973میں آپس میں ٹکرائیں اور اس سیریز سے قبل 2019 تک کے ریکارڈ کے مطابق دونوں ٹیمیں 107 بار آمنے سامنے آئیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہمیشہ کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں اور کبھی شاہین تو کبھی کیویز میدان مار لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ 107 مقابلوں میں 55 بار شاہین تو 48 بار کیویز فتح یاب ہوئے، دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ برابر اور 3 بے نتیجہ رہے۔