پہلا میچ جیتے کے باوجود بھی ٹیم میں تبدیلیاں ۔۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم کے کون سے اہم کھلاڑی باہر ہوسکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Apr 29, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3:30 بجے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں روٹیشن پالیسی کو اپنانا چاہتی ہے۔

حارث سہیل دوسرے میچ میں بھی دستیاب نہیں ہوں گے، وہ تاحال کندھے کی انجری سے نجات حاصل نہیں کر پائے۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان کو آرام کرانے پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی اور حارث رؤف میں سے ایک فاسٹ بولر کو بھی آرام کرایا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More