اسلام آباد: سڑک کنارے درخت سے لٹکتی لاش برآمد

ہم نیوز  |  Apr 29, 2023

اسلام آباد ہائی وے پر سڑک کنارے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد ایکسپریس وے سے ملحقہ گرین بیلٹ پر درخت سے لٹکتی لاش برآمد کرلی گئی۔ تھانہ کھنہ پولیس جائے وقوعہ شکریال پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ایسا ہی ایک واقعہ دیکھنے میں آیا تھا جہاں ایک نوجوان لڑکے کی درخت پر لٹکتی ہوئے لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ تھانہ آئی نائن کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں نوجوان لڑکے کو قتل کرنے کے بعد درخت سے لٹکا دیا گیا تھا۔ نوجوان کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی تھی جس کا تعلق افغانستان سے تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More