ایسا لگا تھا کہ اب زندہ نہیں بچیں گے کیونکہ ۔۔ سوڈان سے واپس آنے والے پاکستانیوں نے وہاں کیا دیکھا؟

ہماری ویب  |  Apr 29, 2023

کراچی:حکومت پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے سوڈان سے مزید سو کے قریب شہری وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر جذباتی مناظر، زندگی سے مایوس پاکستانی وطن واپس آکر زارو قطار روتے رہے۔

سوڈان کے جنگ زدہ علاقوں سے پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں 97 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا، پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ انخلا کے پلان پر مرحلہ وارعمل جاری ہے، اس سے قبل ایئربس 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔

دوسری جانب وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سوڈان میں ہر طرف آگ اور خون تھا، ہم گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، گلیوں اور سڑکوں پر باردو کے ڈھیر لگے تھے۔

فوج اور رپیڈ فورسز کے درمیان جنگ کی وجہ سے کھانے کا سامان ختم ہوچکا تھا، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا تھا، ادویات نہیں مل رہی تھیں۔

ہم لوگ زندگی سے مایوس ہوچکے تھے، سوڈان میں جنگ شروع ہونے کے بعد ایسا لگتا تھا کہ شائد ہم بھی زندہ نہیں بچیں گے لیکن حکومت نے ہمارے لئے فوری اقدامات کرکے ہمیں وہاں سے نکال لیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More