75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت آ گئی

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کی قانونی حیثیت سے متعلق وضاحت کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری ویڈیو پیغام میں اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے یہ نوٹ جاری کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت نوٹ جاری کئے جاتے ہیں، چاہئے عام نوٹ ہوں یا تاریخی انہیں ایک قانون کے تحت جاری کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ 75 روپے کو تنسیخ کر دیا گیا یا واپس لے لیا گیا ہے، میں واضح کر دوں اس نوٹ کی کوئی ایکسپائری تاریخ نہیں ہے،اس لیے یہ نوٹ ہر طرح کی ٹرانسیکشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More