شاہراہ فیصل پر آج صبح ایک اور بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی جس کا دھواں چاروں جانب پھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
جنگ نیوز کے مطابق آگ کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے علاقے میں واقع عمارت کی چھت پر لگی تھی جس نے کچھ ہی دیر میں عمارت کی نچلی منازل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ البتہ چند گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ متاثرہ عمارت میں اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت کے اندر موجود سارے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور تاحال کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چند ماہ پہلے اس عمارت کے برابر والی بلڈنگ میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔