سنجے دت اور ارشد وارثی دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

ہم نیوز  |  Apr 28, 2023

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی ایک بار پھر فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی ایکشن و کامیڈی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ فلم “آوارہ پاگل دیوانہ” کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے۔

مذکورہ فلم کے ہدایت کار احمد خان ہیں اور اس کے پہلے حصے میں پریش راول، جونی لیور اور سنیل شیٹی بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آوار پاگل دیوانہ فلم کو ایک بڑی اور کامیاب فلم تصور کیا جا رہا ہے جس میں متعدد سپر اسٹارز کو بھی لیا گیا ہے جبکہ مزید بڑے نام بھی فلم میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

فلم “آوارہ پاگل دیوانہ 2” اس وقت پری پروڈکشن اسٹیج پر ہے اور اس کی شوٹنگ کے لیے لوکیشن کے انتخاب بھی حتمی مراحل میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More