معروف امریکی کامیڈین و اینکر جیری سپرنگر انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Apr 27, 2023

مععروف نیوز اینکر اور کامیڈین جیری اسپرنگر کو 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپرنگر اپنے شوز میں خاندانوں کے اندر موجود جھگڑے اور ان کی وجوہات کو نمایاں کرتے تھے۔ ان کا شو ہفتے میں تین دن پیش کیا جاتا تھا۔

اسپرنگر لگ بھگ 27 سال تک یہ شوز پیش کرتے رہے جو ایک زمانے مقبولیت کے اسکیل پر سب سے اونچے درجوں پر جگہ پاتے تھے۔

اسپرنگر اپنے شوز کو ایک ایسی تفریح کا نام دیتے تھے جس کا مقصد مسائل اور پریشانیوں سے فرار حاصل کرنا ہے۔ جبکہ ناقدین کا کہنا تھا کہ ان کے شوز امریکی سماجی اقدار کے زوال پذیر پہلو کو پیش کرتے۔

ان کے دوست کہتے ہیں کہ اسپرنگر کی لوگوں کے ساتھ جڑ جانے کی صلاحیت ہی ان کی کامیابیوں کی کلید تھی۔ ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ لیکن ان کی عقل و دانش کی باتیں اور مزاح کی یادیں ہمیشہ باقی رہیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More