کپتان کو ہلنے بھی نہیں دیا اور ۔۔ پہلے شاہین اور پھر نسیم نے کیسے بابر اعظم کی وکٹیں اڑائیں؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Apr 27, 2023

نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے قبل نیٹ پر یکٹس کے دوران فاسٹ بالر شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی گیندوں پر بابر اعظم کے دو بار بولڈ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آج پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جارہا ہے، میچ سے پہلے نیٹ پریکٹس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اعظم بیٹنگ کے دوران دو بار بولڈ ہوگئے۔

پہلے شاہین آفریدی نے کپتان کو کلین بولڈ کیا، اس کے بعد حارث کی گیند کو بابر نے آرام سے کھیل دیا جبکہ اس کے بعد آنے والے نسیم شاہ نے اپنی تیز رفتار گیند سے کپتان کی وکٹیں اڑادیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 2، 2سے برابر ہوگئی تھی کیونکہ سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آج 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، دوسرا میچ بھی راولپنڈی میں 29 اپریل کو ہوگا جبکہ سیریز کے باقی 3 میچ کراچی میں کھیلے جائینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More